راولپنڈی میں پاکستان تحریک انصاف کے ممکنہ احتجاج کی وجہ سے دفعہ ایک سو چون نافذ کر دی گئی ہے جو دس اگست تک رہے گی۔
اس کے تحت چار سے زائد افراد کے جمع ہونے، جلسے، جلوس اور ریلیوں پر پابندی ہوگی۔ اڈیالہ جیل کے سپرنٹنڈنٹ نے پولیس کو خط لکھ کر احتجاج کے دوران اضافی سیکیورٹی کا مطالبہ کیا ہے کیونکہ جیل میں قیدیوں کی تعداد گنجائش سے زیادہ ہے اور جیل حساس مقام ہے۔ انہوں نے جیل کے باہر اضافی پولیس اور نگرانی کی درخواست کی ہے تاکہ کسی ناخوشگوار واقعے سے بچا جا سکے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے پانچ اگست کو احتجاج کا منصوبہ حتمی کیا ہے جس میں ارکان قومی اسمبلی اور سینیٹرز اڈیالہ جیل کے باہر احتجاج کریں گے جبکہ صوبائی اسمبلی کے ارکان اپنے علاقوں میں مظاہرے کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں