پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت ؟؟؟ بڑا دعویٰ سامنے آ گیا

چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) بیرسٹر گوہر نے دعویٰ کیا ہے کہ پی ٹی آئی دنیا کی چھٹی بڑی سیاسی جماعت بن چکی ہے اور اسے 3 کروڑ ووٹرز کی حمایت حاصل ہے۔

ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی ریاست کی بقا، جمہوریت کے استحکام اور عدلیہ کی آزادی کی حامی ہے۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ 89 پارلیمنٹرینز نااہلی یا سزا کے خطرے سے دوچار ہیں۔

ان کے مطابق، پارٹی 5 اگست کے بعد آئندہ لائحہ عمل کا اعلان کرے گی جبکہ 14 اگست کو ملک گیر تحریک شروع ہونے کا امکان ہے۔

انہوں نے زور دیا کہ سیاسی انتقام کا سلسلہ بند ہونا چاہیے، اور کہا کہ “9 مئی کی دھند اب بیٹھ جانی چاہیے، حساب برابر ہو چکا ہے”۔

چیئرمین پی ٹی آئی نے یہ سوال بھی اٹھایا کہ بانی پارٹی اور ان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کو کب تک جیل میں رکھا جائے گا؟ انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کی رہائی تک تحریک جاری رہے گی۔

بیرسٹر گوہر نے خبردار کیا کہ اگر پی ٹی آئی کو سیاسی میدان میں مناسب اسپیس نہ دی گئی تو جمہوریت کو خطرہ لاحق ہو سکتا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close