عام تعطیل کا اعلان، اہم خبر آ گئی

وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر 79 واں یومِ آزادی شایانِ شان انداز میں منانے کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں۔
صوبے بھر میں تقریبات، سجاوٹ، ریلیوں اور پرچم کشائی کی سرگرمیوں کا باقاعدہ آغاز ہو چکا ہے، جبکہ 14 اگست بروز جمعرات عام تعطیل ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق، پنجاب کے تمام اضلاع میں جشنِ آزادی کی خصوصی تقریبات کا آغاز آج سے ہو چکا ہے۔ یکم اگست سے 14 اگست تک جاری رہنے والی سرگرمیوں کی منصوبہ بندی پہلے ہی مکمل کی جا چکی ہے۔ مرکزی تقریب 14 اگست کو لاہور کے حضوری باغ میں منعقد ہوگی، جہاں وزیراعلیٰ قومی پرچم لہرائیں گی۔

اسی روز مریم نواز لاہور کے ایکسپو سینٹر میں ’معرکہ حق پارک‘ کی نقاب کشائی کریں گی۔ اس موقع پر ’معرکہ حق میوزیم‘ اور ’یادگارِ معرکہ حق‘ کا بھی افتتاح کیا جائے گا۔ تقریبات میں عوام کے تمام طبقات کی بھرپور شرکت متوقع ہے۔

ادھر جشنِ آزادی کے موقع پر 14 اگست کو عام تعطیل کا باقاعدہ اعلان کر دیا گیا ہے۔ ویلفیئر وِنگ نے نوٹیفیکیشن تمام سرکاری محکموں میں جاری کر دیا ہے، جس کے مطابق سول سیکرٹریٹ سمیت تمام سرکاری دفاتر اس روز بند رہیں گے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close