نواب شاہ: خاتون اول آصفہ بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ سندھ پیپلز ہاؤسنگ اسکیم کے تحت سیلاب متاثرین کے لیے 21 لاکھ گھروں کی تعمیر جاری ہے، جن کی ملکیتی اسناد متاثرہ خاندانوں کی خواتین کے نام پر جاری کی جارہی ہیں۔
سیلاب متاثرین میں مالکانہ حقوق کی اسناد تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آصفہ بھٹو نے کہا کہ یہ اسکیم سابق وزیراعظم ذوالفقار علی بھٹو کے “زمین، گھر اور عزت” کے وعدے کی تکمیل ہے، جسے چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کی وژن کے تحت عملی جامہ پہنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس اسکیم کی خاص بات یہ ہے کہ ہر گھر کی زمین خاتونِ خانہ کے نام کی جارہی ہے، جو خواتین کو بااختیار بنانے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں