بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے راولپنڈی میں ایک صحافی نے مشعال یوسفزئی کے سینیٹر منتخب ہونے سے متعلق سوال پوچھا۔
صحافی نے استفسار کیا کہ “مشعال یوسفزئی سینیٹر بن گئی ہیں، حالانکہ آپ تو اُن کے خلاف تھیں؟” اس پر علیمہ خان نے جواب دیتے ہوئے کہا، “انصاف ہونا چاہیے تھا، سینیٹرز کا انتخاب میرٹ پر ہونا چاہیے۔ اگر واقعی میرٹ کی بات کی جائے تو مشعال کے علاوہ بھی کئی اہل امیدوار موجود تھے۔”
واضح رہے کہ خیبرپختونخوا اسمبلی میں سینیٹ کی ایک خالی نشست پر حال ہی میں ضمنی انتخاب ہوا، جس میں حکومتی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مشعال اعظم یوسفزئی نے کامیابی حاصل کی۔ مشعال یوسفزئی کو 86 ووٹ، اپوزیشن کی حمایت یافتہ آزاد امیدوار مہتاب ظفر کو 53 ووٹ جبکہ آزاد امیدوار صائمہ خالد کو صرف ایک ووٹ ملا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں