اسلام آباد اور مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سمیت خیبرپختونخوا اور پنجاب کے متعدد شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کے باعث شہری خوفزدہ ہو کر گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، آزاد کشمیر، پشاور، سوات، مالاکنڈ، دیر، مردان، ہری پور، ایبٹ آباد، چارسدہ، کرک اور گردونواح میں محسوس کیے گئے۔ یورپی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 5.5 تھی جبکہ اس کی گہرائی 114 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان کے ہندوکش ریجن میں تھا۔

زلزلے کے بعد شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔ ایمرجنسی آپریشن سینٹر کے مطابق تاحال کسی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close