پیسے جمع کرانے کے باوجود رواں برس حج سے محروم رہ جانے والے عازمین کے لیے اچھی خبر سامنے آئی ہے، عازمین انہی پیسوں میں اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے
پرائیویٹ حج آپریٹرز نے وزارت مذہبی امور کو یقین دہانی کرا دی ہے۔ وفاقی وزیر مذہبی امورسردار یوسف نے ہوپ کی یقین دہانی کی تصدیق کر دی، گزشتہ سال حج سے محروم رہ جانے والے عازمین انہی پیسوں میں اور اسی پیکج پر آئندہ برس حج کر سکیں گے۔ ذرائع کے مطابق پرائیویٹ حج آپریٹرز عازمین سے کوئی اضافی رقم نہیں لیں گے، سعودی عرب کے وائلٹ میں ان عازمین کے چار سو نوے ملین ریال موجود ہیں۔ گزشتہ سال پرائیویٹ حج آپریٹرز 63 کے کوٹے پر مکمل بکنگ نہیں کر سکے تھے۔ چھبیس ہزار عازمین پیسے جمع کروانے کے باوجود حج نہیں کرسکے تھے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں