اسلام آباد: ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان 2 اگست کو دو روزہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے۔
ایرانی صدر کے ہمراہ وزیر خارجہ عباس عراقچی اور اعلیٰ سطح کا وفد بھی پاکستان کا دورہ کرے گا۔ دورے کے دوران ایرانی صدر کی ملاقات صدر آصف علی زرداری سے ہوگی، جب کہ وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ وفود کی سطح پر مذاکرات بھی ہوں گے۔
ترجمان کے مطابق ڈاکٹر مسعود پزشکیان کا بطور صدر یہ پہلا سرکاری دورہ پاکستان ہوگا، جو دونوں ممالک کے درمیان برادرانہ تعلقات کو مزید مضبوط کرنے میں مددگار ثابت ہوگا۔ یاد رہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے 27 مئی 2025 کو ایران کا دورہ کیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں