پی ٹی آئی کے سینئر رہنما کی گرفتاری کا حکم جاری

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے فیض آباد دھرنے سے متعلق کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا اشتہاری اسٹیٹس برقرار رکھتے ہوئے پولیس کو ان کی گرفتاری کا حکم دے دیا ہے۔

عدالت نے واضح کیا کہ علی امین گنڈاپور کے وارنٹِ گرفتاری بھی برقرار رہیں گے۔ جج طاہر عباس سپرا نے ہدایت دی کہ اسلام آباد پولیس وارنٹ پر عمل درآمد کرے، تاہم اگر پشاور ہائیکورٹ کا کوئی حکم موجود ہو تو اس پر بھی عمل کیا جائے۔ عدالت نے وکلا کی درخواست پر کیس کی مزید سماعت 6 اگست تک ملتوی کر دی۔ یاد رہے کہ علی امین گنڈاپور اور دیگر کے خلاف مقدمہ تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close