پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی بہن علیمہ خان نے کہا ہے کہ ان کے خلاف اتنے مقدمات درج ہیں کہ اب خود بھی سمجھ نہیں آتی کہ کون سا کیس کہاں چل رہا ہے۔
راولپنڈی میں انسداد دہشتگردی عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علیمہ خان نے کہا کہ ان کی کوشش تھی کہ آج وکلا دلائل دے سکیں، لیکن صورتحال مختلف ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ریاستی سطح پر یہ تاثر دیا جا رہا ہے کہ پی ٹی آئی مخالفِ ریاست جماعت ہے، حالانکہ ایسا نہیں۔ ان کے بقول، “الزامات لگانے کے بجائے حکمرانوں کو اپنی سوچ تبدیل کرنی چاہیے۔” علیمہ خان کا کہنا تھا، “اگر مقدمات ختم نہیں کرنے تو جیل بھیج دیں، ہم تیار ہیں۔”
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں