بڑے پیمانے پر تقرر و تبادلے

لاہور الیکٹرک سپلائی کمپنی (لیسکو) نے متعدد ایکسیئنز اور ایس ڈی اوز کے تقرر و تبادلوں کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق ملک بلال کو ایکسیئن اقبال ٹاؤن ڈویژن تعینات کر دیا گیا ہے، جبکہ حافظ محمد حسین کو ڈپٹی ڈائریکٹر ٹیکنیکل سدرن سرکل مقرر کیا گیا ہے۔ عامر نواز کو بحال کرتے ہوئے ایکسیئن فیروزوالا ڈویژن میں تعیناتی دی گئی ہے۔

اسی طرح، فیاض احمد کو ایکسیئن چونیاں اور فیضان قادر کو ایکسیئن کوٹ رادھا کشن مقرر کیا گیا ہے۔ سید جہانزیب کو ڈپٹی مینجر اسٹریٹ لائٹس اور شاہد ملک کو ڈپٹی مینجر ٹیکنیکل تعینات کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

امتیاز نور کو قصور سرکل دفتر رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، جبکہ سراج الدین اریجو کو مینجر ایسٹرن سرکل رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔ عبداللہ شبیر کو مینجر قصور تعینات کیا گیا ہے اور زعیم صابر کو ایسٹرن سرکل رپورٹ کرنے کی ہدایت دی گئی ہے۔

اس کے علاوہ، ارسلان بٹ کو مینجر ناردرن سرکل آفس رپورٹ کرنے کا نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا گیا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close