اسلام آباد: وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ ملک میں قانون حرکت میں نہیں آ رہا، 5 اگست کو کے پی میں احتجاج کی قیادت خود کریں گے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈاپور نے کہا کہ موجودہ حالات کی اصل جنگ بانی پی ٹی آئی لڑ رہے ہیں، ان کے خلاف جھوٹے اور من گھڑت مقدمات پہلے سے چل رہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ ہم ہمیشہ قانون کا احترام کرتے ہیں اور خود کو عدالتوں کے سامنے پیش کرتے رہے ہیں، ایسی پیشیوں سے ہم خوفزدہ نہیں ہوتے۔ وزیراعلیٰ نے مزید کہا کہ 5 اگست کو خیبرپختونخوا کے ہر ضلع اور ہر حلقے سے عوام باہر نکلیں گے، نااہلیوں اور گرفتاریوں کے باوجود ہمارے حوصلے بلند ہیں اور رہیں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں