تھانہ رائیونڈ میں تعینات تین پولیس اہلکار کانسٹیبل توقیر، عاقب اور محمد علی نے دو شہریوں کو غیر قانونی طور پر حراست میں رکھا۔ اہلکاروں نے خود کو سی سی ڈی کے اہلکار ظاہر کیا اور مغویوں کو جعلی پولیس مقابلے میں مارنے کی دھمکیاں دیتے رہے۔
ملزمان نے رہائی کے بدلے 25 لاکھ روپے تاوان طلب کیا اور مغویوں پر تشدد کر کے ان کی ویڈیوز بھی بنائیں۔ مغویوں کے اہلخانہ نے 6 لاکھ 75 ہزار روپے ادا کیے، جس کے بعد دونوں شہریوں کو رہا کر دیا گیا۔
واقعہ کی اطلاع ملنے پر پولیس حکام نے تینوں اہلکاروں کو گرفتار کر کے ان کے خلاف سنگین نوعیت کی دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا۔ حکام کے مطابق ملزمان کے موبائل فونز فرانزک تجزیے کے لیے بھیج دیے گئے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں