پنجاب کی جیلوں میں قیدیوں کو فیملی روم کی سہولت، مریم نواز کا انقلابی اقدام

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے صوبے کی تاریخ میں ایک مثالی قدم اُٹھاتے ہوئے قیدیوں کو بیوی اور بچوں کے ساتھ وقت گزارنے کی سہولت دے دی ہے۔

ترجمان محکمہ داخلہ پنجاب کے مطابق اب پنجاب بھر کی جیلوں میں 5 سال سے زائد سزا یافتہ قیدیوں کو سال میں 3 بار، مسلسل 3 دن تک اپنی اہلیہ اور 6 سال سے کم عمر بچوں کے ساتھ فیملی روم میں رہنے کی اجازت دی گئی ہے۔ اس دوران قیدیوں اور ان کے اہل خانہ کو مفت کھانا بھی فراہم کیا جائے گا۔

فیملی روم میں قیام کے لیے قیدی یا اس کی اہلیہ کو جیل سپرنٹنڈنٹ کو درخواست دینا ہوگی۔ سپرنٹنڈنٹ، متعلقہ ڈپٹی کمشنر سے تحریری منظوری حاصل کرے گا، جس کے بعد مقررہ تاریخ پر قیدی کے اہل خانہ کو قیام کی اجازت دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close