لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے سابق وفاقی وزیر اسد عمر اور سینیٹر اعظم خان سواتی کی عبوری ضمانت میں 19 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج منظر علی گل نے اسد عمر کے خلاف 9 مئی کے جناح ہاؤس، عسکری ٹاور حملے اور تھانہ شادمان کو جلانے کے مقدمے جبکہ اعظم سواتی کے خلاف پانچ مختلف مقدمات میں دائر عبوری ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی۔ دونوں رہنما عبوری ضمانت کی میعاد ختم ہونے پر عدالت میں پیش ہوئے، جس پر عدالت نے ان کی ضمانت میں توسیع کرتے ہوئے آئندہ سماعت پر وکلا کو دلائل دینے کی ہدایت کی ہے۔
عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اسد عمر نے کہا کہ تمام سیاسی جماعتوں کو مل بیٹھ کر مذاکرات کرنے چاہئیں۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ پی ٹی آئی سے کوئی بات چیت نہیں ہو رہی، ایسے میں احتجاج کے سوا پارٹی کے پاس کوئی راستہ نہیں بچتا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں