وزیراعلیٰ ای ٹیکسی سکیم کب شروع ہوگی؟حتمی تاریخ کااعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی ای ٹیکسی سکیم کا باضابطہ آغاز اگست میں کیا جائے گا، جس کے لیے محکمہ ٹرانسپورٹ نے تمام تیاریاں مکمل کر لی ہیں۔ منصوبے کے تحت خواتین کے لیے 30 ای ٹیکسیوں کا خصوصی کوٹہ مختص کیا گیا ہے۔

وزیر ٹرانسپورٹ پنجاب بلال اکبر خان نے بتایا ہے کہ آن لائن درخواستیں وصول کرنے کے لیے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کے تعاون سے ایک پورٹل تیار کیا جا رہا ہے۔ ای ٹیکسیوں کی فراہمی کے لیے 9 کمپنیوں کو شارٹ لسٹ کر لیا گیا ہے، جو بلا سود اور آسان اقساط پر گاڑیاں فراہم کریں گی۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ دو ہفتوں میں اس سکیم کا باقاعدہ آغاز کر دیا جائے گا۔ منصوبے پر مؤثر عمل درآمد کے لیے مکمل بزنس اور فنانشل ماڈل بھی تیار کر لیا گیا ہے۔ پائلٹ پراجیکٹ کے تحت 1100 ای ٹیکسیز فلیٹ اونرز، انفرادی افراد اور رائیڈ ہیلنگ کمپنیوں کو دی جائیں گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close