راولپنڈی: پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو پولیس نے الیکشن ٹربیونل میں پیشی کے دوران مختصر وقت کے لیے حراست میں لے کر بعد ازاں رہا کردیا۔
جیو نیوز کے مطابق راجہ بشارت این اے-55 کیس میں پیشی کے لیے الیکشن ٹربیونل پہنچے تھے، جہاں الیکشن کمیشن کے باہر پولیس تعینات تھی۔ پولیس نے انہیں گاڑی سمیت حراست میں لے کر تھانہ نیوٹاؤن منتقل کردیا۔ راجہ بشارت کے وکیل عبدالرزاق خان کا کہنا ہے کہ پولیس کو تمام بیل آرڈرز دکھائے گئے تھے، اس کے باوجود پولیس انہیں ہر صورت گرفتار کرنا چاہتی تھی۔ تاہم کچھ دیر بعد راجہ بشارت کو رہا کردیا گیا، جس کی ان کے وکیل نے بھی تصدیق کی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں