راولپنڈی: پولیس نے سابق صوبائی وزیر راجہ بشارت کو الیکشن ٹریبونل میں پیشی کے موقع پر حراست میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا۔ راجہ بشارت این اے 55 کیس کے سلسلے میں ٹریبونل میں پیش ہوئے تھے جہاں سے انہیں پولیس نے گاڑی سمیت حراست میں لیا۔
اس سے قبل پولیس کی بھاری نفری الیکشن کمیشن کے دفتر پہنچ گئی تھی اور عمارت کا گھیراؤ کر لیا گیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں