بلوچستان کے ضلع مستونگ میں غیرت کے نام پر دوہرے قتل کے بعد کوئٹہ کے قمبرانی روڈ پر بھی اسی نوعیت کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے۔
پولیس کے مطابق ایک شخص نے غیرت کے نام پر اپنی بیٹی اور بھانجے کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا۔ مقتولین کی عمریں 18 سے 20 سال کے درمیان بتائی جاتی ہیں۔
واقعے کے فوراً بعد ملزم موقع سے فرار ہوگیا، جس کی تلاش میں پولیس مختلف مقامات پر چھاپے مار رہی ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لاشوں کو ضروری قانونی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں