انسداد دہشت گردی کی عدالت نے 9 مئی کو میانوالی میں ہونے والی ہنگامہ آرائی اور توڑ پھوڑ کے مقدمے کا فیصلہ سناتے ہوئے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر ملک احمد خان بھچر، رکن قومی اسمبلی احمد چٹھہ اور تمام دیگر کارکنوں کو 10، 10 سال قید کی سزا سنا دی۔
سرگودھا کی انسداد دہشت گردی عدالت نے مختصر فیصلہ جاری کیا۔ فیصلے کے مطابق، ملک احمد خان بھچر کو 10 سال قید کی سزا سنائی گئی، جبکہ ایم این اے احمد چٹھہ اور دیگر تمام ملزمان کو بھی 10، 10 سال قید کی سزا دی گئی۔
فیصلہ سنائے جانے کے وقت کوئی بھی ملزم عدالت میں موجود نہیں تھا۔ عدالت نے پہلے ہی اپوزیشن لیڈر احمد خان بھچر سمیت 32 ملزمان کو حاضری سے استثنیٰ دے رکھا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں