پی ٹی آئی رہنماؤں کی ضمانت میں توسیع

اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے 230 رہنماؤں اور کارکنان کی عبوری ضمانت میں 8 ستمبر تک توسیع کر دی ہے۔

انسدادِ دہشت گردی کے جج طاہر عباس سپرا نے 26 نومبر اور سپریم کورٹ کے باہر احتجاج سے متعلق درج مقدمات کی سماعت کی۔ عبوری ضمانت میں توسیع پانے والوں میں بیرسٹر گوہر خان، بشریٰ بی بی، سلمان اکرم راجہ، عمر ایوب اور شبلی فراز سمیت دیگر اہم رہنما شامل ہیں۔ عدالت نے متعدد رہنماؤں کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں بھی منظور کر لیں، جب کہ بیرسٹر گوہر، زرتاج گل، عمیر نیازی اور لطیف کھوسہ ذاتی حیثیت میں عدالت میں پیش ہوئے۔

پی ٹی آئی کی جانب سے وکلاء ریاست علی، علی بخاری اور دیگر نے عدالت میں پیروی کی۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی کے رہنماؤں پر تھانہ مارگلہ، رمنا، کوہسار سمیت مختلف تھانوں میں 19 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close