حکومت کی سینیٹ سے دستبرداری کے بدلے وزارت کی پیشکش، انکشاف

تحریک انصاف کے ناراض امیدوار خرم ذیشان نے انکشاف کیا ہے کہ حکومت نے انہیں سینیٹ انتخابات سے دستبردار ہونے کے بدلے وزارت کی پیشکش کی، تاہم انہوں نے یہ پیشکش ٹھکرا دی۔

جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے خرم ذیشان نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان نے انہیں خود سینیٹ الیکشن کے لیے نامزد کیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ وہ سینیٹ نشستوں کی غیرمنصفانہ تقسیم کے خلاف کھڑے ہوئے ہیں اور ان کے لیے الیکشن میں حصہ لینا ہی جیت کے مترادف ہے۔ خرم ذیشان کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی باضمیر ہیں اور انہیں یقین ہے کہ وہ انتخابات میں ان کا ساتھ دیں گے۔ انہوں نے حیرت کا اظہار کیا کہ پارٹی عددی برتری کے باوجود پانچویں جنرل نشست کے لیے امیدوار سامنے نہیں لائی، حالانکہ پارٹی کی آفیشل لسٹ میں ان کا نام شامل تھا۔

انہوں نے کہا کہ اصولوں پر سمجھوتا نہ کرتے ہوئے وزارت کی پیشکش کو مسترد کر دیا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close