سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری

سرکاری ریسٹ ہاؤسز کے نئے کرایوں کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے، اور پہلی بار عام شہری بھی ان ریسٹ ہاؤسز سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

محکمہ آبپاشی کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ریسٹ ہاؤسز کے کرایوں میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ کیٹیگری اے ون میں سرکاری افسران سے یومیہ 10 ہزار روپے، عوام سے 15 ہزار روپے اور غیر ملکیوں سے 20 ہزار روپے کرایہ وصول کیا جائے گا۔

کیٹیگری اے میں سرکاری افسران سے یومیہ 5,490 روپے، عوام سے 10 ہزار روپے جبکہ غیر ملکیوں سے 15 ہزار روپے چارج کیے جائیں گے۔

کیٹیگری بی کے ریسٹ ہاؤسز میں افسران سے یومیہ 2 ہزار، عوام سے 5 ہزار اور غیر ملکیوں سے 6,500 روپے روزانہ کرایہ لیا جائے گا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق، ریسٹ ہاؤسز کی بکنگ زیادہ سے زیادہ پانچ دن کے لیے کی جا سکے گی اور کسی بھی فرد کو کم از کم سات روز قبل درخواست دینا لازمی ہوگا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close