مسافر بسوں کی تعداد میں اضافے کا منصوبہ

کوئٹہ کی خواتین اور شہریوں کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے پنک اور گرین بسوں کی تعداد بڑھانے کا منصوبہ عملی مراحل میں داخل ہو گیا ہے۔ بلوچستان کے سیکریٹری ٹرانسپورٹ بسوں کی خریداری کے لیے بیرون ملک روانہ ہو گئے ہیں۔

گزشتہ مالی سال کے بجٹ میں حکومت بلوچستان نے کوئٹہ کے لیے چار نئی گرین بسیں اور خواتین مسافروں کے لیے چار پنک بسیں شامل کرنے کا اعلان کیا تھا، تاہم ایک سال گزرنے کے باوجود منصوبہ مکمل نہ ہو سکا۔ محکمہ ٹرانسپورٹ کے مطابق اب یہ عمل تیزی سے مکمل کیا جا رہا ہے اور توقع ہے کہ آئندہ ایک ماہ میں نئی بسیں کوئٹہ پہنچ جائیں گی۔ اس وقت شہر میں چلنے والی آٹھ گرین بسوں سے روزانہ آٹھ ہزار سے زائد شہری مستفید ہو رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close