شیر افضل مروت کا علیمہ خان پر سنگین الزامات

لندن: تحریک انصاف کے سابق رہنما شیر افضل مروت نے علیمہ خان پر سنگین الزامات عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پوری پارٹی قیادت کی بے عزتی کرائی اور کارکنوں کو دباؤ میں لا کر استعمال کیا۔

لندن میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شیر افضل مروت نے کہا کہ علیمہ خان ورکرز اور رہنماؤں پر دباؤ ڈال کر تحریک کو کنٹرول کرنا چاہتی ہیں۔ ان کے پاس موقع ہے کہ وہ خود میدان میں آئیں اور تحریک کی قیادت کریں۔ انہوں نے کہا کہ ان کی خواہش ہے کہ علیمہ خان اور ان کے بچے خود بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے لیے مہم کی قیادت کریں۔ شیر افضل مروت نے مزید کہا کہ علیمہ خان نے پشتونوں کے بچوں کو تحریک میں جھونکا اور اپنے بچوں کو برطانیہ بھیج دیا، یہ ناانصافی ہے کہ دوسروں کے بچے سڑکوں پر ہوں اور ان کے اپنے محفوظ رہیں۔

انہوں نے الزام عائد کیا کہ انہیں بانی پی ٹی آئی سے دور کرنے میں علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ اور شبلی فراز نے کردار ادا کیا۔ ان کے مطابق سلمان اکرم خود کو “کلاس مانیٹر” سمجھتے ہیں اور پارٹی معاملات پر غیرضروری کنٹرول رکھتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close