وزیراعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر عوام کے لیے بڑی سہولت کا آغاز

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایت پر ’’سہولت آن دی گو‘‘ بازاروں کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ لاہور کے 15 مختلف مقامات پر یہ بازار قائم کیے جا رہے ہیں، جن میں سے ابتدائی طور پر 3 بازاروں کے قیام پر کام شروع ہو چکا ہے۔ وزیر اعلیٰ نے منصوبہ 2 سے 3 ماہ میں مکمل کرنے کی ہدایت دی ہے، اور گلشن راوی میں اس منصوبے پر عملی کام کا آغاز ہو چکا ہے۔

ان بازاروں میں سستی، معیاری اور روزمرہ استعمال کی اشیائے خورونوش ایک ہی چھت تلے دستیاب ہوں گی۔ بازاروں میں یکساں ڈیزائن کے ٹینسائل فیبرک اسٹالز، صاف ستھرا ماحول اور خریداروں کے لیے محفوظ، آرام دہ اور باعزت سہولیات فراہم کی جائیں گی۔ یہ منصوبہ عوامی فلاح کے لیے ایک انقلابی اقدام تصور کیا جا رہا ہے اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے اس ویژن کو عوام کو ریلیف دینے کی جانب عملی پیشرفت قرار دیا جا رہا ہے۔

لاہور کے مختلف علاقوں میں مہنگائی سے متاثرہ شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے کا سلسلہ جاری ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close