سابق حکومت کے غیر ذمہ دارانہ بیان سے قومی ایئرلائن کو اربوں کا نقصان: عطا تارڑ

اسلام آباد: وفاقی وزیر اطلاعات عطا تارڑ نے الزام عائد کیا ہے کہ سابق حکومت کے ایک غیر ذمہ دارانہ بیان کے باعث قومی ایئرلائن (PIA) کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی کوششوں سے پی آئی اے کی یورپ اور برطانیہ کے لیے پروازیں بحال ہوئیں، جس میں وزیر دفاع خواجہ آصف کا اہم کردار رہا۔

عطا تارڑ نے خیبر پختونخوا کی صورتحال پر بھی شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہاں حکومت مکمل طور پر نااہلی کا شکار ہے، بدانتظامی اور کرپشن کے انبار لگے ہوئے ہیں، جو عوامی مسائل میں اضافے کا سبب بن رہے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close