حمیرا اصغر قتل کیس، اہم انکشافات

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں اداکارہ حمیرا اصغر قتل کیس میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، تفتیشی حکام نے حمیرا کی قریبی دوست کا بیان قلمبند کرلیا ہے۔ ایس ایس پی ساؤتھ کے مطابق اداکارہ نے اسلام آباد میں شوبز انڈسٹری کے ایک پروڈیوسر سے بھی رابطہ کیا تھا۔ تحقیقات مکمل ہونے کے بعد رواں ہفتے رپورٹ اعلیٰ حکام کو پیش کیے جانے کا امکان ہے۔

تفتیشی ٹیم کے مطابق حمیرا اصغر شوبز میں کام نہ ملنے کے باعث ذہنی دباؤ کا شکار تھیں۔ ان کی قریبی دوست، جس کا بیان ریکارڈ کیا گیا ہے، نے بتایا کہ عمرے پر روانگی سے قبل حمیرا سے آخری بار بات ہوئی تھی اور وہ اپنے کیریئر کی کامیابی کے لیے دعا کرنے کا کہہ رہی تھیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ جائے وقوعہ سے قتل سے متعلق کوئی واضح شواہد نہیں ملے، تاہم کیس کی حتمی رپورٹ رواں ہفتے مکمل کر کے حکام کو ارسال کر دی جائے گی، جس کے بعد مزید پیش رفت کی توقع ہے۔

یاد رہے کہ حمیرا اصغر کی لاش 8 جولائی کو کراچی کے ڈیفنس (ڈی ایچ اے) میں واقع ایک کرائے کے فلیٹ سے برآمد ہوئی تھی، جہاں وہ 2018 سے مقیم تھیں۔ ابتدائی پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق ان کی موت کو تقریباً 10 ماہ گزر چکے ہیں اور امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ ان کا انتقال اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہوا تھا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close