اسلام آباد میں جاری شدید بارشوں کے باعث فضائی آپریشن بری طرح متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں متعدد پروازیں اپنی منزل سے ہٹ کر دوسرے شہروں میں لینڈ کروائی گئیں۔
دبئی سے اسلام آباد آنے والی غیر ملکی ایئرلائن کی پرواز ایف زیڈ 353 کو موسم کی خرابی کے باعث سیالکوٹ منتقل کر دیا گیا۔ اسی طرح قومی ایئرلائن کی العین سے اسلام آباد آنے والی پرواز نے بھی سیالکوٹ میں ہنگامی لینڈنگ کی۔ریاض سے اسلام آباد آنے والی ایک نجی ایئرلائن کی پرواز کو فیصل آباد اتارنا پڑا۔
ادھر اسلام آباد سے لندن، دبئی، دوحا، باکو اور مسقط جانے والی پروازوں کو روانہ ہونے میں تاخیر کا سامنا ہے، جبکہ ریاض، ابوظبی، استنبول، کویت اور کراچی جانے والی فلائٹس بھی موسم کی وجہ سے متاثر ہو چکی ہیں۔ایوی ایشن حکام کے مطابق، موسم بہتر ہونے تک فلائٹ آپریشن محدود رکھا جائے گا تاکہ مسافروں کی حفاظت کو یقینی بنایا جا سکے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں