کے 4 منصوبہ، آڈٹ رپورٹ نے بھانڈا پھوڑ دیا

کراچی کے لیے پانی کی فراہمی کے منصوبے K-فور میں اربوں روپے کی مبینہ بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس کی تفصیلات آڈیٹر جنرل آف پاکستان نے اپنی رپورٹ برائے 2022-23 میں جاری کی ہیں۔

رپورٹ کے مطابق پمپنگ اسٹیشن کی تعمیر کے لیے 5 سے 7 ارب روپے کے بجائے دو مہنگے ٹھیکے دیے گئے۔ ایک ٹھیکہ ایک نجی کمپنی کو 15 ارب 39 کروڑ روپے میں دیا گیا، حالانکہ اس کا ابتدائی تخمینہ صرف 10 ارب 24 کروڑ روپے تھا۔اسی نجی کمپنی کو دوسرا ٹھیکہ 15 ارب 84 کروڑ روپے میں دیا گیا، جبکہ اس کی لاگت کا اندازہ 8 ارب 94 کروڑ روپے لگایا گیا تھا۔

آڈٹ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ دونوں ٹھیکوں کی قیمتیں نہ صرف انجینئر کے تخمینے بلکہ پی سی-ون کی منظوری سے بھی کہیں زیادہ تھیں۔ اصولاً ان بولیوں کو مسترد کر دینا چاہیے تھا، مگر ایسا نہیں کیا گیا۔رپورٹ کے مطابق یہ ٹھیکے بلا جواز، غیر شفاف اور پیپرا قوانین کی خلاف ورزی کے تحت دیے گئے، جو شدید مالی بے ضابطگیوں کی نشاندہی کرتے ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close