جمشید دستی نے کہا ہے کہ انہیں ووٹ بانی پی ٹی آئی کے نام پر ملے تھے اور وہ کسی صورت پارٹی کے خلاف سودے بازی نہیں کریں گے۔
نااہلی کے معاملے پر گفتگو کرتے ہوئے جمشید دستی نے بتایا کہ وہ مشاورت کے لیے اسلام آباد جا رہے ہیں اور اپیل دائر کرنے کا فیصلہ پارٹی رہنماؤں سے بات چیت کے بعد کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ انہیں پہلے ہی اندازہ تھا کہ الیکشن کمیشن کا فیصلہ کیا ہو سکتا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کیا کہ درخواست دہندگان کو وہ ریلیف بھی دیا گیا جو انہوں نے مانگا ہی نہیں تھا۔ جمشید دستی کے مطابق الیکشن کمیشن کے پاس کوئی واضح ثبوت نہیں تھا، اسی وجہ سے فیصلہ دو ماہ تک محفوظ رکھا گیا۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز الیکشن کمیشن آف پاکستان (ECP) نے جمشید دستی کو قومی اسمبلی کی رکنیت سے نااہل قرار دے دیا تھا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں