پنشن میں اضافہ منظور

اسلام آباد: وفاقی کابینہ نے ریٹائرڈ ملازمین کے لیے بڑی خوشخبری دیتے ہوئے ای او بی آئی پنشن میں 15 فیصد اضافے کی منظوری دے دی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کے اجلاس میں ملکی سیاسی صورتحال سمیت دیگر اہم امور زیر بحث آئے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی سمری منظور کرلی گئی ہے۔ یہ اضافہ یکم جنوری 2025 سے نافذ العمل ہوگا، جس سے ملک بھر کے لاکھوں پنشنرز کو براہ راست فائدہ پہنچے گا۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close