پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی سینئر رہنما ڈاکٹر یاسمین راشد کی طبیعت کوٹ لکھپت جیل میں اچانک ناساز ہو گئی، جس کے باعث انہیں فوری طور پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
اسپتال ذرائع کے مطابق یاسمین راشد کو سانس لینے میں تکلیف، تیز دل کی دھڑکن اور بلند فشار خون (بلڈ پریشر) کے باعث ہسپتال لایا گیا۔ ان کے معدے میں شدید جلن اور درد کی شکایت بھی سامنے آئی ہے۔ ڈاکٹرز نے مختلف طبی معائنے کیے ہیں، تاہم ان کی حالت فی الحال خطرے سے باہر بتائی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں