وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے ترجمان فراز مغل نے علی امین گنڈاپور اور بانی پی ٹی آئی کے درمیان ملاقاتوں کی خبروں کی سختی سے تردید کی ہے۔
اپنے بیان میں ترجمان کا کہنا تھا کہ علی امین گنڈاپور نے کسی بھی فیصلے کی مخالفت نہیں کی، بلکہ تمام سیاسی فیصلے بانی پی ٹی آئی کی منظوری سے ہی کیے جاتے ہیں۔ سینیٹ ٹکٹ کا اختیار چیئرمین کے پاس ہے، اور وہی نامزدگیاں کریں گے۔فراز مغل نے علیمہ خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے درمیان اختلافات کی خبروں کو بھی بے بنیاد قرار دیا۔
پروگرام “جیو پاکستان” میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ڈیرہ اسماعیل خان میں مولانا فضل الرحمان کی حیثیت ایک کونسلر جتنی بھی نہیں رہی۔ عوام نے ن لیگ، پیپلز پارٹی اور جے یو آئی (ف) کو مسترد کر دیا ہے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر گورنر راج نافذ کیا گیا یا کسی اور طریقے سے حکومت کو ہٹایا گیا، تب بھی اگلے الیکشن میں عوام تحریک انصاف کو ہی دوبارہ منتخب کریں گے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں