کراچی میں ملکی سیاست ایک نئے موڑ پر پہنچ گئی ہے، جہاں صحافی، سماجی کارکن اور سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابق اہلیہ ریحام خان نے اپنی نئی سیاسی جماعت کے قیام کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔ اس نئی جماعت کا نام “پاکستان ریپبلک پارٹی” رکھا گیا ہے۔
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ریحام خان نے کہا کہ ان کی پارٹی صرف اقتدار حاصل کرنے کے لیے نہیں، بلکہ عوامی فلاح، شفاف طرزِ حکومت اور انصاف کی فراہمی کے لیے جدوجہد کرے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ جماعت حکمرانوں کو جوابدہ بنائے گی اور عوامی مسائل کو ہر سطح پر اجاگر کرے گی۔
ریحام خان نے اس بات پر زور دیا کہ موجودہ سیاسی نظام میں عام آدمی کی آواز کو نظرانداز کیا جاتا ہے، اور ان کی جماعت اسی خاموش طبقے کی نمائندگی کرے گی۔ انہوں نے عزم ظاہر کیا کہ “پاکستان ریپبلک پارٹی” سیاست کو عوامی خدمت میں بدلنے کے مشن کے ساتھ میدان میں آئی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں