لاہور: پاکستان ریلوے نے مسافروں کو بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے اور ریونیو میں اضافہ کرنے کے لیے 11 ٹرینوں کو نجی شعبے کے حوالے کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔
ترجمان ریلوے کے مطابق اس فیصلے کا مقصد سروسز کا معیار بلند کرنا اور ادارے کی مالی حالت بہتر بنانا ہے۔ نجی شعبے کے تحت چلائی جانے والی ان ٹرینوں میں ہزارہ ایکسپریس، بہاؤالدین زکریا ایکسپریس، ملت ایکسپریس، راول اور بدر ایکسپریس شامل ہیں۔اس کے علاوہ غوری ایکسپریس، راوی ایکسپریس، تھل ایکسپریس، فیض احمد فیض اور موہنجو دڑو پسنجر ٹرین کو بھی پرائیویٹائز کیا جائے گا۔
ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ اس اقدام سے نہ صرف مسافروں کو بہتر سہولیات میسر آئیں گی بلکہ نظام میں بہتری اور منافع میں اضافہ بھی ممکن ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں