پاکستان مسلم لیگ (ن)، جمعیت علمائے اسلام (ف) اور پاکستان پیپلز پارٹی نے خیبر پختونخوا میں سینیٹ انتخابات کے لیے متحد ہو کر میدان میں اترنے پر بات چیت شروع کر دی ہے۔
ذرائع کے مطابق تینوں جماعتوں کے درمیان اس بات پر مشاورت جاری ہے کہ وہ سینیٹ الیکشن میں ایک دوسرے کے امیدواروں کو حمایت فراہم کریں تاکہ صوبے میں سیاسی اثر و رسوخ کو مضبوط بنایا جا سکے۔بات چیت کے تحت ن لیگ اور پیپلز پارٹی ٹیکنوکریٹ کی نشست پر جے یو آئی کے امیدوار دلاور خان کو ووٹ دینے پر آمادہ دکھائی دے رہی ہیں۔ اسی طرح جے یو آئی اور ن لیگ خواتین کی نشست پر پیپلز پارٹی کی امیدوار روبینہ خالد کی حمایت کا ارادہ رکھتی ہیں۔
جبکہ پیپلز پارٹی اور جے یو آئی، ن لیگ کے رہنما امیر مقام کے بیٹے اشتیاق کو جنرل نشست پر سپورٹ کریں گی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اس سیاسی اتحاد کی حکمتِ عملی کا باضابطہ اعلان آئندہ دو روز میں متوقع ہے، جو خیبر پختونخوا کی سینیٹ سیاست میں ایک اہم موڑ ثابت ہو سکتا ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں