مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر محمد علی سیف نے گیلپ سروے پر شدید تنقید کرتے ہوئے اسے حکومتی ایماء پر تیار شدہ قرار دیا ہے۔ انہوں نے سوال اٹھایا کہ گیلپ نے کچے کے ڈاکوؤں اور کراچی کی صفائی جیسے عوامی مسائل پر رائے کیوں نہیں لی؟
اپنے بیان میں بیرسٹر سیف نے خیبرپختونخوا سے متعلق سروے کو مفروضوں پر مبنی اور حقیقت سے دور قرار دیا۔ ان کا کہنا تھا کہ سروے میں پنجاب حکومت کی ناقص کارکردگی اور جنوبی پنجاب کی محرومیوں کو کیوں نظرانداز کیا گیا؟انہوں نے کہا کہ سیاسی بیانیہ جعلی سروے سے نہیں، بلکہ عوام کے ووٹ سے بنتا ہے۔ بیرسٹر سیف نے الزام عائد کیا کہ عوام کے مینڈیٹ پر ڈاکا ڈالنے والے ہی اس طرح کے ہتھکنڈوں کے ذریعے عوام کو گمراہ کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
ان کے مطابق ایسے سروے دراصل ووٹ چوروں کے مفاد میں تیار کیے جاتے ہیں، تاہم عوام بخوبی جانتے ہیں کہ اصل حقائق کیا ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں