پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے مرکزی سیکریٹری جنرل شیخ وقاص اکرم کے گھر پر پولیس نے چھاپہ مارا ہے۔پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ جھنگ میں شیخ وقاص اکرم کے گھر پر چھاپے کے دوران کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی۔
خیال رہے کہ وزیرِ اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور اور پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کی قیادت میں پی ٹی آئی کا قافلہ گزشتہ روز اسلام آباد سے لاہور پہنچا تھا۔دوسری جانب پارلیمانی پارٹی کے اجلاس میں احتجاجی تحریک پر مشاورت مکمل کی گئی۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ بانی کی ہدایت پر تحریک کا آغاز ہوچکا ہے۔وزیرِ اعلیٰ خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے حکومت کو بہ یک وقت مذاکرات کی پیش کش اور 5 اگست کو احتجاج کی کال بھی دے دی۔لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ احتجاج کی کال بانیٔ پی ٹی آئی نے دی ہے، 90 دن میں تحریک آر یا پار کر لیں گے۔ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ سسٹم کے بینی فشریز اور ہائی جیکرز بیٹھ کر بات کریں، دلائل سے ثابت کریں کہ ملک کے خلاف سازش کس نے کی؟ کچھ ثابت ہو تو سزا صرف پی ٹی آئی نہیں، ہر اُس فریق کو ملے، جس جس کی غلطی سامنے آئے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں