رائیونڈ: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما خالد گجر کے بیٹے عادل کو پولیس نے غیر قانونی اسلحہ کی نمائش کے الزام میں حراست میں لے لیا۔
سما نیوز کے مطابق پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم عادل گزشتہ شب پی ٹی آئی کے قافلے کے استقبال کے موقع پر اسلحے کی نمائش کر رہا تھا، جس پر کارروائی کرتے ہوئے اسے رائیونڈ کے علاقے سے گرفتار کیا گیا۔
پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے غیرقانونی اسلحہ برآمد کر لیا گیا ہے، جبکہ اس کے خلاف کارِ سرکار میں مداخلت اور ناجائز اسلحہ رکھنے کے الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
قانونی کارروائی جاری ہے اور پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم سے مزید تفتیش کی جا رہی ہے۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں