پاکستان تحریک انصاف کی مرکزی قیادت کا قافلہ اسلام آباد سے لاہور پہنچ گیا، جہاں پارٹی کی اہم مشاورتی بیٹھک جاری ہے۔
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے حکومت پر چھاپوں اور گرفتاریوں کے الزامات عائد کرتے ہوئے واضح کیا کہ یہ صرف ایک قیادت کی مشاورت ہے، نہ کوئی ورکرز میٹنگ ہے، نہ جلسہ۔ انہوں نے بتایا کہ آج پی ٹی آئی کی پارلیمانی پارٹی کے تمام اراکین کی ایک اہم میٹنگ بلائی گئی ہے جس میں مستقبل کی حکمتِ عملی پر تبادلۂ خیال کیا جا رہا ہے۔ علی امین گنڈاپور کے مطابق 5 اگست تک تحریک کو کیسے مؤثر انداز میں آگے بڑھانا ہے، اس پر فیصلے کیے جا رہے ہیں۔
پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر نے گفتگو میں واضح کیا کہ گرفتاریاں ممکن نہیں، اور جمہوریت کو مستحکم کرنے کے لیے تمام حلقوں کو اکٹھا ہونا ہوگا۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں