منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیاں، ایف آئی اے نے اہم قدم اٹھا لیا

وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے منی لانڈرنگ کے خلاف کارروائیوں کو مزید شفاف اور مؤثر بنانے کے لیے نئے ایس او پیز جاری کر دیے ہیں۔

ایف آئی اے کے ترجمان کے مطابق ان نئے ایس او پیز کا مقصد احتساب کے عمل کو مضبوط اور قابلِ اعتماد بنانا ہے۔ ان کے تحت ایف آئی آر کے اندراج کو بہتر، ضابطے کے تابع اور قابل نگرانی بنایا گیا ہے، تاکہ قانونی عمل میں شفافیت برقرار رہے۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ منی لانڈرنگ کے مقدمات اب صرف ٹھوس اور قابلِ قبول شواہد کی بنیاد پر ہی درج کیے جائیں گے۔

مزید یہ کہ کسی بھی مقدمے کے اندراج سے پہلے اس سے منسلک بنیادی جرم کا حوالہ دینا ضروری قرار دیا گیا ہے۔یہ اقدام ملک میں شفاف احتساب اور منظم عدالتی کارروائی کی جانب ایک اہم پیشرفت سمجھا جا رہا ہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close