آن لائن فراڈ سے بچنے کیلئے ہدایات جاری

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی نے آن لائن فراڈ سےبچاؤکیلئےہدایات جاری کردیں ۔

پی ٹی اے کی جانب سےکہا گیا کہ آن لائن فراڈ کےلیےکوریئر کمپنی کا جعلی نمائندہ بن کر بات کی جاتی ہے،فراڈیےخودکوڈلیوری کمپنی ملازم ظاہرکرکےاو ٹی پی حاصل کرنےکی کوشش کرتےہیں،پارسل ڈلیوری کیلئے موبائل فون پرموصول او ٹی پی شیئر کرنے کا مطالبہ کیا جاتا ہے،او ٹی پی مانگنےکا مقصد آپ کے آن لائن اکاؤنٹس تک غیر قانونی رسائی ہے،کسی بھی اجنبی سےاو ٹی پی شیئر نہ کریں چاہے وہ ڈلیوری مین ہی کیوں نہ ہو۔

او ٹی پی آپکےآن لائن اکاؤنٹس کی چابی ہےاسےپاسورڈ کی طرح محفوظ رکھیں،او ٹی پی صرف آپ کے موبائل پر آتا ہےکسی کو بتانا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے،دھوکا دہی کی کوشش کی اطلاع فوری طور پر متعلقہ اداروں کو دیں،شہری آن لائن فراڈ سے بچنے کے لیے محتاط رہیں اورمحفوظ رہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close