کراچی: اینٹی کرپشن عدالت نے ٹڈاپ اسکینڈل میں سابق وزیر اعظم اور موجودہ چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کو 9 مقدمات سے بری کر دیا۔
اینٹی کرپشن عدالت میں ٹڈاپ اسکینڈل کی سماعت ہوئی، اس موقع پر یوسف رضا گیلانی ذاتی حیثیت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے انہیں 9 مقدمات میں بری کیا۔
واضح رہے کہ یوسف رضا گیلانی کے خلاف اب بھی 14 مقدمات زیر سماعت ہیں۔
مقدمات میں بریت پر یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ میں کئی سالوں سے ان مقدمات کا سامنا کر رہا ہوں، آج مجھے کچھ مقدمات سے بری کر دیا گیا ہے، میں ابھی تک سب سے زیادہ وقت تک جمہوری وزیر اعظم رہا ہوں۔
صدر مملکت آصف علی زرداری کی جانب سے اسفعے کی افواہوں پر سابق وزیر اعظم نے کہا کہ ان سے متعلق افواہیں ہیں ایسی کوئی بات نہیں۔
یاد رہے کہ 7 مارچ 2025 کو اینٹی کرپشن عدالت نے چیئرمین سینیٹ کو ٹڈاپ اسکینڈل میں 3 مقدمات سے بری کر دیا تھا، عدالت نے ان کی جانب سے دائر بریت کی درخواست منظور کرتے ہوئے بری کیا تھا۔
یوسف رضا گیلانی کے وکیل فاروق ایچ نائیک دلائل جمع کروا چکے تھے، ملزمان پر فریٹ سبسڈی کی مد میں قومی خزانے کو 6 ارب سے زائد نقصان پہنچانے کا الزام ہے۔
سابق وزیر اعظم نے میڈیا سے گفتگو میں کہا تھا کہ کیس کا وعدہ معاف گواہ آج ملزم ہے اور ملک سے فرار ہے میں ہمیشہ قانون کے مطابق چلا ہوں مجھ پر کیس بنانے والے ہماری اتحادی حکومت کا حصہ ہیں جو بھی کام کرتا ہوں آئین کے مطابق کرتا ہوں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں نے ایک معزز رکن سینٹ کے پرڈکشن آرڈر جاری کئے تھے، معزز رکن سینیٹ کا آئینی حق ہے کہ وہ سیشن میں آئے کل جس معزز رکن سینٹ کو گرفتار کیا گیا ہے اسے بھی سینٹ میں لایا جائے، نہروں کا معاملہ میرٹ حل ہونا چاہیے
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں