سی سی ڈی کےملازمین کے الاؤنس کا اجراء کر دیا گیا، افسران اور ملازمین کو 2011 کے بنیادی پےاسکیل کے مطابق ایک اضافی تنخواہ دی جائےگی۔
مراسلے کے مطابق ڈیپیوٹیشن پرسی سی ڈی میں آنے والے ملازمین کو الاؤنس نہیں دیا جائے گا،دوران ڈیوٹی معطل ہونے والے افسران اور اہلکار بھی الاؤنس نہیں لے سکیں گے۔
طویل مدت رخصت اور دوران ڈیوٹی لمبی چھٹی پر جانے والوں کوبھی الاؤنس نہیں ملےگا،سی سی ڈی کے اوایس ڈی بنائے جانے والے افسران اور اہلکار الاؤنس کے حقدارنہیں ہوں گے۔
محکمہ داخلہ نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کومراسلہ بھیج دیا،سی سی ڈی کےملازمین کی الاؤنس کی منظوری صوبائی کابینہ نےدی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں