اچھی خبر ، بھرتیاں  کرنے کا فیصلہ

حکومت نے اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اشتہارجاری کردیا۔تفصیلات کے مطابق حکومت بیوروکریسی کی کارکردگی سے مایوس ہیں اور اہم وزارتوں کے سیکرٹریز نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔

وفاقی سیکرٹریز، ٹیکنیکل ایڈوائزرز اور اداروں کے سربراہان نجی شعبے سے بھرتی کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ، اس حوالے سے حکومت نے نجی شعبے سے بھرتیوں کے لیے اشتہارجاری کر دیا ہے۔

پہلے مرحلے میں سات اہم وزارتوں کے لیے سیکریٹریز کی خدمات نجی شعبے سے لی جائیں گی، جن میں وزارتِ خزانہ، پٹرولیم، پاور، صنعت و پیدوار ، وزارت فوڈسیکیورٹی،منصوبہ بندی و ترقی کے سیکریٹریز شامل ہوں گے۔

اعلی عہدوں پر تعیناتیاں کنٹریکٹ پر 2 سال کے لئے کی جائیں گی اور کارکردگی تسلی بخش ہونے پر کنٹریکٹ کی مدت میں توسیع ہوسکے گی۔بھرتیوں کے لئے عمر کی حد 60 سال اور 20 سالہ تجربہ مانگا گیا ہے ، نجی شعبے سے بھرتیوں کے لئے ٹی او آرز بھی جاری کردئیے گئے۔وزارت خزانہ میں بھرتی کے لئے پی ایچ ڈی کو ترجیح دی جائے گی۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close