مظفر آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 3.5 ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق 3.5 شدت کے زلزلے کا مرکز مظفر آباد سے 10 کلومیٹر شمال مشرق میں 18 کلومیٹر زیر زمین تھا۔
زلزلے کے باعث علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے نکل آئے۔
واضح رہے کہ پاکستان میں حالیہ عرصے میں زلزلوں کی تعداد میں تشویشناک اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
کراچی میں یکم سے 8 جون کے دوران معمولی نوعیت کے 32 زلزلے محسوس کیے گئے تھے، جبکہ جون کے 22 دنوں کے دوران زلزلے کے 57 جھٹکے محسوس کیے گئے تھے جن کی شدت 3.2 سے 3.6 کے درمیان محسوس کی گئی تھی۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں