سلمان اکرم راجہ نے بڑا اعلان کر دیا

سلمان اکرم راجہ نے بڑا اعلان کر دیا۔۔۔۔۔۔۔۔ لاہور: تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری جنرل سلمان اکرم راجہ نے کہا ہے کہ ارکان اسمبلی کو صرف آرٹیکل 62/63 کے تحت ڈی سیٹ کیا جاسکتا ہے۔

لاہور میں اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی ملک احمد بھچراور لطیف کھوسہ کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ احتجاج کی وجہ سے ارکان کو معطل نہیں کیا جا سکتا، تحریک انصاف 26 معطل ارکان کا مقدمہ ہر فورم پر لڑے گی۔اس موقع پر اپوزیشن لیڈر احمد خان نے کہا کہ احتجاج پر 26 ارکان کو معطل کرناجمہوریت کے منافی ہے، اسمبلی میں وزیراعلیٰ کی موجودگی کے دوران خاموش نہیں بیٹھیں گے، اسمبلی سےباہراپنی اسمبلی لگائیں گے۔

دوسری جانب لطیف کھوسہ کا کہنا تھا کہ کے پی کے میں حکومت کی تبدیلی کی باتیں صرف (ن( لیگ کی خواہشات ہیں۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close