شہداءِ کربلا کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس

شہداءِ کربلا کی یاد میں ملک بھر میں جلوس و مجالس۔۔۔۔۔۔۔۔۔ نواسہ رسول حضرت امام حسینؓ اور ان کے جانثار ساتھیوں کی لازوال قربانی کی یاد میں ملک بھر میں 9 محرم الحرام کے جلوس نکالے جارہے ہیں۔

ملک بھر میں شبیہ علم اور ذوالجناح کے جلوس برآمد کیے جارہے ہیں جس میں عزاداری اور سینہ کوبی، شہدائے کربلاکو خراج عقیدت پیش کیا جارہا ہے۔اسلام آباد،لاہور،کراچی ،کوئٹہ اورپشاورمیں مرکزی جلوس مقررہ راستوں پر گامزن ہیں جب کہ اس دوران سخت سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں۔کراچی میں جلوس کے راستوں اور پشاور میں موبائل فون سروس بند ہے جب کہ انٹرنیٹ سروس متاثر ہونے کی بھی شکایات ہیں۔

دوسری جانب وزیرداخلہ سندھ ضیا لنجار، میئرکراچی اورسینیٹر وقار مہدی نے کراچی میں نکالے گئے مرکزی جلوس میں شرکت کی۔صوبائی وزیر داخلہ نے کہا کہ شہر کا امن وامان ہماری ترجیح ہے۔میئر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ جلوس کی گزرگاہوں پر صفائی کویقینی بنایا گیا ہے، گزرگاہوں اور ان کے اطراف روشنی کا مناسب انتظام کیا گیاہے۔

تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں

close