پاکستان تحریک انصاف نے اپنے حمایت یافتہ 4 ارکان قومی اسمبلی کی (ن) لیگ میں شمولیت کے معاملے پر اہم قدم اٹھانے کا فیصلہ کرلیا۔
26 ویں آئینی ترمیم کے موقع پر پی ٹی آئی کے 4 حمایت یافتہ ارکان نے پارٹی پالیسی سے اختلاف کیا تھا جس کے بعد اب پی ٹی آئی نے بھی منحرف اراکین اسمبلی کے خلاف سپیکر کو ریفرنس بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔
پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کے مطابق 4 اراکین میں چوہدری عثمان علی، مبارک زیب، اورنگزیب کھچی اور ظہور قریشی شامل ہیں جنہوں نے 26 ویں آئینی ترمیم میں ووٹ دیا، ان کے خلاف سفارشات مرتب کی ہیں۔ جن ارکان نے (ن) لیگ میں شمولیت اختیار کی یہ پی ٹی آئی کے ٹکٹ پر جیتے تھے، پارٹی کو کہا ہے کہ ان 4 ارکان کے خلاف نااہلی کا ریفرنس سپیکر اور الیکشن کمیشن کو بھجوایا جائے ،دیکھتے ہیں وہ کیا کارروائی کرتے ہیں۔
تازہ ترین خبروں کے لیے پی این آئی کا فیس بک پیج فالو کریں